مائکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس چین کے پہلے غیرملکی مجلس عاملہ کے رکن منتخب

پیر 27 نومبر 2017 16:12

مائکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس چین کے پہلے غیرملکی مجلس عاملہ کے رکن منتخب
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 نومبر2017ء) چینی تھنک ٹینک نے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو پہلا غیرملکی مجلس عاملہ کارکن منتخب کرلیا ہے ، بل گیٹس کے ساتھ 18مزید غیرملکی مجلس عاملہ کے اراکین کا انتخاب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا سرکاری میڈیا کے مطابق چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ (سی اے ای ) کے تھنک ٹینک نے انسٹی ٹیوٹ کا غیرملکی مجلس عاملہ کا رکن بل گیٹس کو منتخب کیا ہے، انسٹی ٹیوٹ نے پہلے بل گیٹس کے ساتھ 18مزید غیرملکی مجلس عاملہ کے اراکین کاانتخاب کیا ہے ۔واضح رہے گیٹس ٹیرا پاور نئی طرز کی جدت پسند جوہری توانائی کمپنی کے چیئرمین بھی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :