او آئی سی میں مبصر کا سٹیٹس رکھنے والی این جی اوز مقبوضہ کشمیر میں جا کر مظلوم کشمیریوں کو ریلیف پہنچانے کا اہتمام کریں ‘ عبدالرشید ترابی

پیر 27 نومبر 2017 16:07

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 نومبر2017ء) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ او آئی سی میں مبصر کا سٹیٹس رکھنے والی این جی اوز مقبوضہ کشمیر میں جا کر مظلوم کشمیریوں کو ریلیف پہنچانے کا اہتمام کریں ،ترکی کے سابق وزیر اعظم نجم الدین اربکان کی قائم کردہ تنظیم ایسام ترکی میں کشمیر پر عالمی کانفرنس کا اہتمام کرے ،ہندوستان کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سز اد ے رہا ہے امت مسلمہ کشمیریوں کی مدد کرے ،مسلم دنیا کی سب سے بڑی ریلیف این جی او جان سو بھی مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائیوں کی مدد کرے اور اپنا وفد بھیجے ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم دنیا کی سب سے بڑی این جی او جان سو کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر این جی او کے چیئرمین ڈاکٹر مصطفی سے ملاقات کے دوران کیا ،دریں اثناء عبدالرشید ترابی نے ایسام کے ہیڈ کوارٹر کو دورہ کیا اور ایسام کے چیئرمین استاد رجائے کوتان سے اہم ملاقات کی ،سعادت پارٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا برادر حسن بلتمز کے ساتھ ملاقات کی ،ترکی میں احیائے اسلام کی تحریک برپا کرنے والے عظیم قائد پروفیسر ڈاکٹر نجم الدین کے صاحبزادے فاتح اربکان سے ملاقات کی ،دورے کے دوران ترکی کے اہل دانش جامعات کے وائس چانسلرز اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقاتیں کر کے مسئلہ کشمیرکو اجاگر کیا ،ان مواقعوں پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اہل کشمیر اپنے بھائیوں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ عالمی سطح پر ہمارے مسئلے کو اجاگرکریں گے ،عالمی فورمز پر ہمارے مسئلے کے حوالے سے ہماری حمایت کریں گے ،ہندوستان مقبوضہ کشمیر کے اندر مظالم کی انتہا کررہا ہے کاروبار زندگی مفلوج ہے کھیت اور کھلیان ویران کر دئیے گے ہیں ان حالات میں کشمیری بھائیوں کو ریلیف پہنچانے کا اہتمام وقت اور حالات کا تقاضا ہے انہوں نے کہاکہ کشمیری اپنے حق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ان مواقعوں پر ترکی کے قائدین نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی آزادکشمیر دورے کی دعوت قبول کی اور کہاکہ ترکی عالمی فورمز پر کشمیریوں کی بھرپور مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔