کویت، سرکاری محکموں میں غیرملکی ملازمین کی تعداد بتدریج کم کی جائے گی

پیر 27 نومبر 2017 12:21

کویت سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2017ء) کویت کے سرکاری محکموں میں غیرملکی کارکنوں کی تعداد کم کرنے کے لئے کابینہ نے ایوان سول سروس کو ہدایت جاری کر دی۔

(جاری ہے)

کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت کے سرکاری محکموں میں غیرملکی ملازمین کی تعداد کم کرنے کی سفارش آبادی کی کمیٹی نے وزیر محنت ہند الصبیح کی سربراہی میں ملک کی آبادی کا جائزہ لینے کے بعد کی تھی کہ بے روزگاری پر قابو پانے کے لئے ملکی سرکاری اداروں میں کام کرنے والے غیرملکی باشندوں کی تعداد کم کی جائے۔

دوسری جانب ایوان سول سروس نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں میں غیرملکی ملازمین کی تعداد بتدریج مراحل میں کم کی جائے گی۔ اس کے لئے حکمت اور دانش مندی کی ضرورت ہے۔ غیرملکی ملازمین کی تعداد بلا سوچے سمجھے کم نہیں کی جا سکتی۔

متعلقہ عنوان :