وفاقی حکومت کا حج کوٹہ سرکاری و پرائیویٹ اسکیم میں برابرتقسیم کرنے کا فیصلہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 27 نومبر 2017 11:59

وفاقی حکومت کا حج کوٹہ سرکاری و پرائیویٹ اسکیم میں برابرتقسیم کرنے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27نومبر۔2017ء) وفاقی حکومت نے حج کوٹہ سرکاری و پرائیویٹ اسکیم میں برابری کی بنیاد پر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے-حکومت نے وزارت مذہبی امور کو ہدایت کی ہے کہ حج کوٹا سرکاری اور پرائیویٹ اسکیم میں برابری کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے تاکہ سرکاری سیکٹر پر عازمین حج کے انتظامات کا زیادہ بوجھ نہ پڑے، مردم شماری کے بعد پاکستان کے حج کوٹے میں 28 ہزار کا اضافہ ہوگا جس کے بعد حکومت کے لیے انتظامات کرنا مشکل ہوجائے گا، مردم شماری کے نتیجے میں پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 80 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 7 ہزار ہوجائے گا جبکہ مردم شماری کے نتیجے میں حج کوٹے میں 28 ہزار564 کا اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

سرکاری اسکیم کا حج کوٹہ 60 فیصد کے حساب سے بڑھ کر ایک لاکھ 25 ہزار اور پرائیویٹ اسکیم کا حج کوٹہ بڑھ کر 83 ہزار ہوجائے گا، حج کوٹے میں 28 ہزار کے اضافے کے بعد حکومت کے لیے ایک لاکھ 25 ہزار عازمین حج کے لیے انتظامات کرنا آسان کام نہیں ہوگا، اس وقت کل حج کوٹے کا 60 فیصد سرکاری اور 40 فیصد پرائیویٹ اسکیم کے لیے مختص ہے۔

متعلقہ عنوان :