ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیرطفیل کے بہنوئی اور معروف اداکار خواجہ اکمل دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے

اتوار 26 نومبر 2017 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2017ء) ٹیلی ویژن کے معروف اداکاراور فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر زبیرطفیل کے بہنوئی خواجہ اکمل دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی وی انڈسٹری کے مقبول اداکارخواجہ اکمل جو ایک شادی میں شرکت کیلئے کوئٹہ گئے ہوئے تھے، وہاں دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

انکی عمر تقریبا60سال سے زائد تھی۔ خواجہ اکمل کے انتقال کی خبرملتے ہی ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیرطفیل بھی ہفتہ کی شب لاہور سے کراچی پہنچ گئے۔انکی میت اتوار کی صبح کوئٹہ سے کراچی لائی گئی اور جہاں مرحوم کو علی مسجد خیابان محافظ میں نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں تاجر وبزنس مین، ٹی وی کے اداکاروں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔