و ائس چانسلر کی زیرصدارتتربت یونیورسٹی کی فنانس اینڈپلاننگ کمیٹی کا ساتواںاجلاس

یونیورسٹی بہترین مالیاتی نظم ونسق کے رہنما اصولوں پر سختی سے کاربندہونے پریقین رکھتی ہے،ڈاکٹر عبدالرزاق صابر

اتوار 26 نومبر 2017 20:30

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2017ء) تربت یونیورسٹی کی فنانس اینڈپلاننگ کمیٹی کا ساتواںاجلاس تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر عبدالرزاق صابر کی زیرصدارت یونیورسٹی کی نئی عمارت میں منعقدہوا،اجلاس میں سابق ایڈ یشنل سیکریٹری تعلیم حکومت بلوچستان عزیزاحمدجمالی، ڈپٹی ڈائریکٹرفنانس عزیزاللہ، ڈین ایسوسی ایٹ پروفیسر لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچرواٹراینڈمینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر منظوراحمد،رجسٹرارتربت یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرحنیف الرحمان،ڈین منیجمنٹ سائنسزکامرس اینڈلاء پروفیسرڈاکٹر منیراحمدگچکی،ڈائریکٹرفنانس غلام فاروق بلوچ،ڈائریکٹرکیوای سی پروفیسرڈاکٹرگل حسن،کنٹرولرامتحانات تنویراحمد،ڈائریکٹرپلاننگ محمدحیات،اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرعبدالقیوم،اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرریاض مزار اور پرنسپل گرلزڈگری کالج تربت گوہرعزیزنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میںوائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر عبدالرزاق صابرنے کہا کہ تربت یونیورسٹی بہترین مالیاتی نظم ونسق کے رہنما اصولوں پر سختی سے کاربندہونے پریقین رکھتی ہے کیوںکہ کسی بھی ادارے کی کامیابی اور ترقی کے لئے مالیاتی نظم ونسق پرعمل پیراہوناانتہاہی ضروری ہوتاہے اور تربت یونیورسٹی مالیاتی قوائدوضوابط پرکبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔تربت یونیورسٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور اسکی ٹیم کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے وائس چانسلرنے کہا کہ تر بت یونیورسٹی کے میگاپروجیکٹ کی بروقت تکمیل بہترین منصوبہ بندی کی مرہون منت ہے۔

اجلاس کے دوران سال 2017-18کی بجٹ تخمینہ،سال 2016-17کے اخراجات،مختلف امتحانات کے اعزازیہ،شعبہ لاء کے فیس اسٹرکچر،اسٹیڈی لیو کے دوران40فیصد الاونس پربحث ومباحثہ کیاگیا اور اس سلسلے میں ضروری فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں یونیورسٹی کی اینڈومنٹ فنڈ اور فنانشل رولز کا جائزہ لیاگیا اور توثیق کے لئے انکو سینڈیکیٹ اور سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :