اسلامی اتحادی ممالک کی مشترکہ فوج کا الریاض میں باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

شہزادہ محمد بن سلمان کا وزراء کانفرنس کے شرکاء سے مصافحہ، دہشتگردی کیخلاف ملکر لڑنے کے عزم کااظہار، مسلم ممالک کااتحاد کسی ایک ملک یا فرقے کیخلاف نہیں ہے،رکن ممالک کی دفاعی استعدادکارمیں اضافے کیلئے مسلم اتحاد تعاون کرے۔ جنرل (ر) راحیل شریف کاخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 26 نومبر 2017 17:51

اسلامی اتحادی ممالک کی مشترکہ فوج کا الریاض میں باقاعدہ افتتاح کر دیا ..
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26نومبر2017ء) : اسلامی اتحادی فوج کے کمانڈر جنرل (ر)راحیل شریف نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کااتحاد کسی ایک ملک یا فرقے کیخلاف نہیں ہے،مسلم اتحاد رکن ممالک کی دفاعی استعدادکارمیں اضافے کیلئے تعاون کرے،پاکستانی عوام اور افواج نے دہشتگردی کے ناسورکا ڈٹ کرمقابلہ کیااوربے پناہ قربانیاں دیں،دہشتگردی سے سب سے زیادہ مسلم ممالک متاثرہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے41 اسلامی اتحادی ممالک کی انسداددہشتگردی وزراء دفاع کونسل کاافتتاح کردیا،شہزادہ محمد بن سلمان نے وزراء کانفرنس سے مصافحہ بھی کیا،جبکہ دہشتگردی کیخلاف ملکر لڑنے کے عزم کااظہاربھی کیا۔سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں 41مسلم ممالک کے اتحادبرائے انسداددہشتگردی کانفرنس میں اسلامی اتحادی فوج کے کمانڈر جنرل (ر)راحیل شریف نے بھی خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں جنرل (ر)راحیل شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم ممالک کااتحاد کسی ایک ملک یا فرقے کیخلاف نہیں ہے۔رکن ممالک کی دفاعی استعدادکارمیں اضافے کیلئے مسلم اتحاد تعاون کرے۔مختلف مالک انفرادی طورپردہشتگردی کیخلاف جنگ لڑرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان ممالک کومربوط اور منظم کوششوں جبکہ وسائل کی کمی کابھی سامناہے۔ یہ اتحاد اپنے اتحادیوں کو دہشت گردی نمٹنے کے لیے انٹیلی جنس کا تبادلہ اور استعداد بڑھانے میں تعاون کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں دہشتگردی کے ناسور سے سب سے زیادہ مسلم امہ متاثر ہوئی، گزشتہ 6 برس میں دہشت گردی سے ہونے والی اموات میں سے 70 فیصد مسلم ممالک میں ہوئیں۔ پاکستانی قوم نے دہشتگردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور شکست دی۔انہوں نے کہاکہ تمام ملٹر ی ادارے دہشگردی کے خلاف ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں تو دہشتگردی ختم کی جا سکتی ہے۔واضح رہے کانفرنس میں41اسلامی ممالک کے سربراہان نے بھی شرکت کی جنہوں نے مل کر دہشتگردی کو ختم کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا ہے تمام ممالک کے سربرہان کا کہنا تھا کہ ہم دہشتگردی کے خلاف ایک دوسرے کے مل کر تعاون کریں گے۔دہشتگردی ِکے خلاف اسلامی اتحاد کو 2015میں بنایا گیا تھا۔
اسلامی اتحادی ممالک کی مشترکہ فوج کا الریاض میں باقاعدہ افتتاح کر دیا ..