بھارتی حکمران ظالمانہ ہتھکنڈوں سے حریت پسند کشمیریوں کے حوصلے نہیں توڑ سکتے ،ْبلال صدیقی

اتوار 26 نومبر 2017 14:30

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میںحریت رہنمابلال صدیقی نے کشمیر اور بھارت کی جیلوں میں نظر بند کشمیری حریت پسندوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے ظالمانہ سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکمرانوں اورکشمیر میں ان کے کٹھ پتلیوں کو یہ بات ذہین نشین کرلینی چاہیے کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے وہ حریت پسند کشمیریوں کے حوصلے نہیں توڑ سکتے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بلال صدیقی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ حریت پسند رہنمائوں کو ظالمانہ ہتھکنڈوںسے حق خودارادیت کے جائز مطالبے سے ہرگزدستبردار نہیں کرایا جاسکتا۔ انہوںنے بھارت اور کشمیر کی مختلف جیلوں میں نظربند حریت رہنما ئوںشبیر احمد شاہ،،مسرت عالم بٹ، غلام محمدخان سوپوری، آسیہ اندرابی، معراج الدین کلوال، پیر سیف اللہ،مشتاق الاسلام،نعیم احمد خان، الطاف احمد شاہ، فاروق احمد ڈار،کامران یوسف، فاروق احمد توحیدی ،الطاف احمد خان اور فہمیدہ صوفی سمیت سینکڑوں حریت پسندوں کے عزم واستقلال کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے ان کی غیر قانونی نظربندی کو سیاسی انتقام قراردیتے ہوئے کہا کہ ان حربوں سے تحریک آزادی کشمیر کو دبایا نہیں جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :