سردار سکندر حیات کی کشمیر پر تصفیہ کے متعلق تجویز کی حمایت پر قائم ہوں‘ممبر اسمبلی راجہ عبدالقیوم خان

وزیر اُمور کشمیر برجیس طاہر معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان آصف کرمانی ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کے وفا شعار جانثار ہیں

اتوار 26 نومبر 2017 14:20

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر سابق سینئر وزیر و ممبر اسمبلی راجہ عبدالقیوم خان نے کہا ہے کہ بھارت سفارتی و میڈیا کے محاذ پر پاکستان کیخلاف زہر اگل رہا ہے اور اندرونی طور پر انتشار ‘ بدامنی پھیلانے کی سازشیں کر رہا ہے ‘ سردار سکندر حیات کی کشمیر پر تصفیہ کے متعلق تجویز کی حمایت پر قائم ہوں وزیر اُمور کشمیر برجیس طاہر معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان آصف کرمانی ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کے وفا شعار جانثار ہیں ان سمیت قائد کا ہر کارکن محترم ہیں ‘ ہمارا میڈیا دشمن کے میڈیا کے پراپیگنڈے کا موثر جواب دینے میں مجاہدانہ کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ‘ انہوں نے کہا کہ دشمن کو پاکستان میں دہشت گردوں کی کمر ٹوٹنے اور ترقی خوشحالی امن کی طرف بڑھتے ہوئے سفر سے بہت تکلیف ہے جو پاکستان کو ترقی امن سے محروم کرنے کیلئے سازشوں اور منصوبوں کا جال بچھانے میںمصروف ہے ان کا میڈیا مقبوضہ کشمیر سے عوام کو طعنے دیتا ہے تم سبز ہلالی پرچم اوڑھا کر اپنے بیٹوں کو کیوں دفناتے ہو پاکستان میں بڑا حادثہ ہو یا بدامنی پھیلے تو سب سے زیادہ کرب تکلیف کشمیریوں کو ہوتا ہے اور سجدوں میں آہ زاری کرتے ہیں اللہ پاکستان کو دشمن کی سازشوں سے محفوظ رکھے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے سب سیاسی مذہبی راہنماء اداروں لوگوںکوپاک سرزمین کی قدر کرنی چاہیے ‘بدامنی انتشار اور مخالفت برائے مخالفت رویوں سرگرمیوں کو ترک کیا جائے انہوں نے کہا کہ سالار جمہوریت سردار سکندر حیات کو تحریک کشمیر اوراس کے حل کیلئے تجویز کی حمایت پر قائم ہوں ‘ دو قومی نظریہ اور کشمیریوں کی بقاء لازم ملزوم ہیں میرے خیالات کا غلط مطلب نکالنے اور بیان کرنے والے اس کا ایک ایک لفظ پڑھ لیں ہمارے قائد میاں محمد نوازشریف کا ہر کارکن ہمارے لئے قابل عزت ہے ‘ میاں نواز شریف کے ہر کارکن کیلئے ہمارے وہی جذ بات ہیں جو میاں نواز شریف کے ہیں ‘ وزیر اُمورکشمیر برجیس طاہر وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی سینیٹر آصف کرمانی ان کے مشکل وقت کے ساتھی ہیں جس پر میاں نواز شریف کا اعتماد ان کے لیے اعزاز اور ہمارے لیے قابل قدر حیثیت کا حامل ہے جن کے متعلق ایک لفظ بھی کہا نہ ایک حرف میری طرف سے شائع ہوا ہے جو تنقید سے تعلق رکھتا ہوتا ہم سردار سکندر حیات خان اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کے باہمی گلے شکوے آپس کے اعتماد اور محبت کا معاملہ ہیں جو وہ خود حل کرلیں گے ۔