امن و امان کے پیش نظر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں دو روز کی تعطیل کا اعلان

دھرنوں اور احتجاج کے باعث سکولز اور کالجز آج اور کل بند رہیں گے ‘ وزیر تعلیم رانا مشہود

اتوار 26 نومبر 2017 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2017ء) امن و امان کے پیش نظر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں دو روز کی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر صوبہ بھر میں دو دن کے لیے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہا کہ دھرنوں اور احتجاج کی وجہ سے آج اور کل (پیر اور منگل )کوتمام سکولز اور کالجز بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بدھ کو کھلیں گے۔حکومت نے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کو دیکھ کر کیا ہے۔