کراچی میں اسٹار گیٹ کے قریب فائرنگ ،متعدد افراد زخمی

ہفتہ 25 نومبر 2017 16:28

کراچی میں اسٹار گیٹ کے قریب فائرنگ ،متعدد افراد زخمی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25نومبر2017ء):کراچی میں اسٹار گیٹ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں پولیس افسر اور اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔میڈیا تفصیلات کے مطابق کراچی جناح ہسپتال میں لائے جانے والے زخمیوں کی تعداد 12ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شارع فیصل پر پولیس نے مطاہرین پر شیلنگ کی ہے اور کئی افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔واضح رہے کہ مذہبی جماعت کے مظاہروں کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے ۔ اور پورے پاکستان کے مختلف شہروں میں تحریک لبیک کے مظاہرین نے احتجاج شروع کر دیا ہے ۔