دھرنے کو مذہبی رنگ دیا گیا ہے لیکن اس کے پیچھے سیاسی مقاصد ہیں ،زاہد حسین

ہفتہ 25 نومبر 2017 16:14

دھرنے کو مذہبی رنگ دیا گیا ہے لیکن اس کے پیچھے سیاسی مقاصد ہیں ،زاہد ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25نومبر2017ء):تجزیہ کار زاہد حسین نے کہا ہے کہ دھرنے کو مذہبی رنگ دیا گیا ہے لیکن اس کے پیچھے سیاسی مقاصد واضح طور پر نظر آتے ہیں ۔انہوں نے تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے نام سے سیاسی تنظیم بنائی ہوئی ہے اور یہ ایک دن سیاسی انتخابات میں حصہ بھی لیں گے ۔

(جاری ہے)

اگر قانون کا اطلاق ہوتو ان کو سیاسی جماعت بنانے کی بھی اجازت نہیں ہونی چاہے ان کے دھرنے دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اس دھرنے کو پہلے پولیس کے ذریعے آسانی سے نمٹایا جا سکتا تھا لیکن اب یہ مسئلہ سیاسی ہو چکا ہے ۔حکومت نے اس تنظیم کو سیاست کرنے کی اجازت خود دی ہے ۔دو ہزار لوگوں کے لئے فوج کو لانے کی ضرورت نہیں یہ فوج کا کام نہیں سول انتظامیہ اور پولیس کا مسئلہ ہے اور ان کو ہی کرنا چاہے ۔