الخدمت ہسپتال تھر پارکر میں اوپی ڈیز کا آغاز آج ہو گا

10اوپی ڈیز ہوں گی ،خواتین ،بچوں ،جلدی ،گائنی و دیگر امراض کے ماہر ڈاکٹر مریضوں کا معائنہ کرینگے

ہفتہ 25 نومبر 2017 16:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2017ء) الخدمت ہسپتال تھر پارکر میں او پی ڈی سرو سز کا آغاز کل 26نومبر بروز اتوار کو صبح 10 بجے سے ہوگا ،او پی ڈیز کے موقع پرڈسٹرکٹ چیئر مین ڈاکٹر غلام حیدر سمیجو، اعجاز اللہ خان (اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل الخدمت پاکستان ) ڈاکٹرعبد القادر سومر(جنرل سیکر یٹری سندھ ) عمرخان (امیر جماعت اسلامی ضلع تھرپارکر)جناب سبحان سمیجو (سیکریٹری جماعت اسلامی ضلع تھارپارکر) موجو دہو ں گے ،ہسپتال میں 10 سے زائد اوپی ڈیز کا آغاز کیا جا رہا ہے ،ان میں امراض نسوں ،امراض اطفال ،جلدی ،آنکھوں کے امراض ،شعبہ گائنی کے ماہر ڈاکٹرز،جنرل فزیشن ،جنرل سرجن کی اوپی ڈیز شامل ہیں ،ان او پی ڈیز میں ڈاکٹرزپورا دن مریضوں کا معائنہ کریں گے اورتمام مریضوں کو مفت طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی جبکہ اس موقع پر ڈے کیئر یو نٹ کا بھی افتتاح کیا جائے گا ،الخدمت کی جانب سے او پی ڈی سروسزکے آغاز کے بعد یہاں جلد آپریشن تھیٹراور جنرل وارڈ کا بھی آغاز کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :