ملک بھر میں تحریک لبیک کا احتجاج ; فیصل آباد سے لاہور کے لیے نکلی بارات راستے میں پھنس گئی

ہفتہ 25 نومبر 2017 16:01

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2017ء) اسلام آباد میں آج تحریک لبیک کے دھرنے کے مظاہرین کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔اس آپریشن کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں تحریک لبیک کے کارکنان اور حامیوں نے احتجاج کرنا شروع کر دیا جبکہ مظاہرین اور پولیس کے مابین تصادم کی خبریں بھی سامنے آئیں۔

(جاری ہے)

مظاہروں اور احتجاج کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں کئی راستے بند ہیں جن سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

سڑکیں بند ہونے کے باعث فیصل آباد سیلاہور کے لیے نکلی بارات بھی راستے میں پھنس گئی ۔ دلہنیا لینے جانے والے دلہے کو راستے میں ہی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔ باراتیوں کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹے سے ٹریفک جام میں موجود ہیں۔ خیال رہے کہ تحریک لبیک کے کارکنان کے دھرنوں اور احتجاج کے باعث پنجاب بھر میں سڑکیں بند ہونے کی وجہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :