دھرنا آپریشن،بلوچستان بھر میں احتجاج ،قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا

ہفتہ 25 نومبر 2017 16:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2017ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں اسلام آباد دھرنا کے خلاف آپریشن کے بعد کئی علاقوں میں احتجاج کوئٹہ کراچی اور کوئٹہ سبی شاہراہ کو بند کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق اسلام آباد دھرنے پر آپریشن شروع ہو نے کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مشتعل مظاہرین نے احتجاج شروع کر دیا جبکہ مظاہرین نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو حب چوکی کے مقام پر بلاک کر دیا جبکہ سبی، نصیرآباد، جعفرآباد سمیت دیگر علاقوں میں مظاہرے کئے گئے اور مطالبہ کیا کہ اسلام آباد دھرنے کے خلاف جاری آپریشن کو فوری طور پر بند کیا جائے کیونکہ آپریشن کرنے سے مسائل مزید گھمبیر ہو گی ۔