ملک کے مختلف شہروں میں سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک ،ٹویٹراور یو ٹیوب بندہونے کی اطلاعا ت

ہفتہ 25 نومبر 2017 16:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2017ء) ملک کے مختلف شہروں میں سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک ، ٹویٹر اور یوٹیوب بند ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیض آباد میں تحریک لبیک کے مظاہرین کے خلاف پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے آپریشن کیا جس کے بعد حالات کشیدہ ہونے پر پیمرانے تمام نیوز چینلز کو پہلے تو آپریشن کی لائیو کوریج سے روکا اور اس کے بعد پی ٹی وی کے علاوہ تمام نیوز چینلز کو آف ائیر کردیا۔

(جاری ہے)

نیوز چینلز آف ائیر ہونے کے بعد اب ملک کے مختلف شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس کے ساتھ ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹویٹر سمیت یوٹیوب بھی بند ہونے کی اطلاعات ہیں۔ صارفین کو ٹویٹر اور فیس بک استعمال کرنے اور موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ عین ممکن ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور انتشار روکنے کے لیے موبائل انٹر نیٹ سروسز اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس بھی بند کی جا رہی ہوں۔ ۔

متعلقہ عنوان :