بھارت،لڑکیوں سے زیادتی کے 2 واقعات ،پولیس نے ملزموں کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 25 نومبر 2017 16:01

اتر پردیش ،بریلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2017ء) بھارت میں دو مختلف واقعات میں لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پہلا واقعہ بھارتی ریاست مدھیاپردیش کے شہر’داموہ‘ میں پیش آیا۔زیادتی کاشکاربننے والی دوشیزہ نے الزام عائدکیاکہ وہ رفع حاجت کیلئے گھرسے باہرنکلی جس دوران ملزم نے اس کی عصمت دری کی۔

(جاری ہے)

پولیس کاکہناہے کہ ملزم کوگرفتارکرلیاگیاہے اوراس کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔دوسرا واقعہ میں بھارت کے شہر بریلی میں رونما ہوا جہاں تین اوباش نوجوانوں نے میڈیکل کالج کی معذور نرس کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب نرس کالج سے اپنے گھرواپس آرہی تھی۔پولیس کے مطابق درندہ صفت عادی مجرموںنے جے نارایان سکول کے قریب لڑکی کواغواء کیااوراسے سنسان جگہ پرلیجاکرمبینہ اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا۔تینوںملزمان کوواقعہ کے چندگھنٹوںبعدپولیس نے گرفتارکرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :