مذہبی جماعتوں کے مظاہرے،تعلیمی ادارے بند،طلبہ کو گھروں میں جانے کیلئے مشکلات

ہفتہ 25 نومبر 2017 16:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2017ء) تحریک لبیک یارسول اللہ کے شہر بھر میں مظاہرے شروع ہوتے ہی لاہور کے سکولوں میں چھٹی دے دی گئی، جس کے بعد ان سکولوں کے طلباء و طالبات کو واپس گھروں کو جاتے ہوئے شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا، مظاہروں کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کے بند ہونے کے باعث مختلف شاہرائوں پر چلنے والے چنگ چی رکشے شہریوں سے منہ مانگے کرائے وصول کرتے رہے مظاہروں کی وجہ سے نجی اور سرکاری دفاتر کے ملازمین دفاتر نہ پہنچ سکے۔