مظفرآباد، سٹی پولیس کا جعلی پیروں کے خلاف کریک ڈائون

جعلی پیروں کا4رکنی گروپ گرفتار

ہفتہ 25 نومبر 2017 16:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2017ء) سٹی پولیس کا جعلی پیروں کے خلاف کریک ڈائون ۔سیٹھی باغ سے جعلی پیروں کی4رکنی گروپ کو گرفتار کر لیا.جعلی پیروں کے گروپ میں دو خواتین بھی شامل.

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس راشد حبیب مسعودی کیمطابق منظر حسین اے ایس آیی ,میر مشتاق اے ایس آیی, تفتیشی آفیسر ظفر افسر پر مشتمل پولیس ٹیم نے ملزمان زاکر حسین, شوکت علی, شہناز بی بی اور شازیہ ساکنہ فیصل آباد کو گرفتار کرتے ?وے مقدمہ درج کر لیا گیا ہی.راشد حبیب کیمطابق ملزمان جعلی پیروں کا لبادہ اوڑھ کر لوگوں کے گھروں میں جا کر دم ڈالنی, پیسے لینے اور کالے عملیات کے زریعے نوسر بازی کرتے تھی. شہریوں کی جانب سے سٹی پولیس کی کارروایوں کا بھرپور خیر مقدم کیا گیا ہے اور ایس ایچ او سٹی پولیس راشد حبیب کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :