لاہور،فیض آباد دھرنا کے خلاف آپریشن، پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں وکلاء نے ہڑتا ل کر دی

عدالتوں میں مقدمات کی سماعت سمیت معمول کا کام ٹھپ ہو کر رہ گیا

ہفتہ 25 نومبر 2017 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2017ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت راولپنڈی اسلام آباد کے علاقہ فیض آباد کے قریب لبیک یارسول اللہ کے کارکنوں کے احتجاج کے موقعہ پر مظاہرین پر پولیس تشدد کے خلاف فوری بعد پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں وکلاء نے ہڑتال کر دی، جس کی وجہ سے عدالتوں میں مقدمات کی سماعت سمیت معمول کا کام ٹھپ ہو کر رہ گیا، ہڑتال کی کال پنجاب بار کونسل نے دی تھی، ہڑتال کے بعد وکلاء کی کثیر تعداد نے احتجاجی ریلی نکالی، ریلی کے شرکاء نے فیصل چوک پہنچ کر تحریک لبیک یارسول اللہ کے احتجاجی کارکنوں کی حمایت کرتے ہوئے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ کے کارکنوں کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :