اب الزام تراشی اورافراتفری کی منفی سیاست اپنی موت آپ مر چکی ہے ،آزاد علی تبسم

ہفتہ 25 نومبر 2017 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2017ء)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ اب الزام تراشی اورافراتفری کی منفی سیاست اپنی موت آپ مر چکی ہے ۔ مسلم لیگ ن کی قیادت میں عوام کی بے لوث خدمت کے سفر کو دیانت اورامانت کے ساتھ آگے بڑھایا گیاہے اوررکاوٹوںومشکلات کے باوجودترقیاتی منصوبے اوربجلی کے پراجیکٹس رفتار اور معیار سے مکمل کیے گئے ہیں جس کی پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں کوئی دوسری مثال نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

شکست خوردہ عناصر نے ذاتی مفادات کی خاطر عوام کی ترقی اور خوشحالی کے پروگراموں میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی اور عمران خان کے د ھرنے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خلاف ناپاک سازش تھی۔دھرنوں کا دھڑن تختہ ہوا تو لاک ڈاؤن کے ذریعے نئی سازش تیار کی گئی۔ خدا تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام کی حمایت سے دھرنوں کی طرح لاک ڈاؤن بھی ناکام رہا۔ عمران خان جمہوری نظام کے خلاف مسلسل سازشیں کرتے رہے لیکن ان کی کوئی سازش کامیاب نہیںہوسکی۔