لاہور،تحریک لبیک یارسول اللہ کے مظاہرین پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارجو و شیلنگ کے خلاف شہر بھر میں احتجاجی مظاہر ے

تھانہ شاہدرہ کے ایس ایچ او سہیل کاظمی سمیت کئی پولیس اہلکار زخمی

ہفتہ 25 نومبر 2017 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2017ء) صوبائی دارالحکومت میں تحریک لبیک یارسول اللہ کے کارکنوں نے اسلام آباد میں گزشتہ روز تحریک لبیک یارسول اللہ کے مظاہرین پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور شیلنگ کے خلاف شہر بھر میں احتجاجی مظاہروں کے دوران مظاہرین نے شہر کے 16 سے زائد مقامات پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک کے نظام کو معطل کر کے رکھ دیا، مظاہرین نے دوران احتجاج شاہدرہ پولیس سٹیشن پر پتھرائو کر دیا، جس کے باعث تھانہ شاہدرہ کے ایس ایچ او سہیل کاظمی سمیت کئی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، مظاہرین کی جانب سے پتھرائو کیے جانے کی وجہ سے پولیس اہلکار تھانے میں محصور ہو کر رہ گئے، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا، ٹریفک کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا۔

متعلقہ عنوان :