لاہور،تحریک لبیک یارسول اللہ کے خلاف آپریشن،جاتی امراء کی جانب مارچ کی اطلاع ملتے ہی جاتی امرا کی سکیورٹی سخت کر دی گئی

ہفتہ 25 نومبر 2017 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2017ء) تحریک لبیک یارسول اللہ لاہور کی قیادت کی جانب سے جاتی امراء کی جانب مارچ کی اطلاع ملتے ہی جاتی امرا کی سکیورٹی سخت کر دی گئی اور جاتی امرا میں جاری پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مشاورتی اجلاس کو فوری طور پر ختم کر کے اجلاس کے شرکاء وہاں سے روانہ ہوگئے، واضح رہے کہ (ن) لیگ کے مشاورتی اجلاس جس کی صدارت سابق وزیراعظم نواز شریف کر رہے تھے، وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے اہم ارکان موجود تھے جبکہ اجلاس میں تحریک لبیک یارسول اللہ کے مظاہروں بارے حکمت عملی پر غور کیا جا رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :