پانچ دسمبر پیپلزپارٹی کی کامیابی کا دن ہے‘پاکستان و آزادکشمیر کے عوام اس دن یہ ثابت کردیں گے کہ اس ملک کو سنبھالنے والی صرف پیپلزپارٹی ہے

پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر حکومت چودھری پرویز اشرف کی بات چیت

ہفتہ 25 نومبر 2017 15:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر حکومت چودھری پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پانچ دسمبر پیپلزپارٹی کی کامیابی کا دن ہے۔ پاکستان و آزادکشمیر کے عوام اس دن یہ ثابت کردیں گے کہ اس ملک کو سنبھالنے والی صرف پیپلزپارٹی ہے ۔ وہ آج یہاں اپنے حلقہ انتخاب میں پانچ دسمبر کے حوالے سے منعقدہ ہونے والی مختلف تقریبات سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوازشریف کی رخصتی کے بعد اب آزادکشمیر میں بھی نوازشریف کی پروردہ حکومت کاخاتمہ قریب آچکا ہے۔ پاکستان اور آزادکشمیر میں ایک ہی وقت میں الیکشن کروائے جائیں انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے تقسیم کشمیر کی راہ ہموار کرنے کیلئے پیپلزپارٹی کا مینڈنٹ چروا کر ن لیگی حکومت قائم کی لیکن یہ حکومت اپنی ڈیڑھ سالہ دور میں ناکامیوں کاشکار ہوچکی ہے اور یہ حکومت اپنے بوجھ تلے خود ہی دب جائے گی ، انہوں نے کہا کہ پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہونے والا جلسہ یہ ثابت کردے گا کہ پاکستان اور آزادکشمیر میں صرف پیپلزپارٹی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے ساتھ عوام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ بحران کو صرف پیپلزپارٹی کی قیادت ہی حل کرسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :