پنجاب بھر میں کشیدہ حالات ؛ صوبے بھر میں رینجرز طلب کر لی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 نومبر 2017 15:48

پنجاب بھر میں کشیدہ حالات ؛ صوبے بھر میں رینجرز طلب کر لی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 نومبر 2017ء) :فیض آباد میں تحریک لبیک کے مظاہرین کے خلاف آج صبح ہونے والے آپریشن کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے مظاہرے اور احتجاج کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجا ب اسمبلی کے باہر بھی پولیس اور مظاہرین میں تصادم ہوا۔ صوبے بھر میں کشیدہ حالات کے پیش نظر رینجرز کو طلب کر لیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق رینجرز کی چار کمپنیوں کو طلب کیا گیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے رینجرز کی طلبی کے لیے محکمہ داخلہ سے بھی رابطہ کر لیا ہے جس کے بعد رینجرز کو صوبے بھر میں تعینات کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :