فیصل آباد ‘دوستی کبڈی سیریز کا فائنل گیلانی ‘کبڈی کلب 208ر۔ب نے ندیم کبڈی کلب سمندری روڈ کو 32پوائنٹس کے مقابلے میں 39پوائنٹس سے شکست دے کر جیت لیا

ہفتہ 25 نومبر 2017 15:31

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2017ء) ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک روزہ دوستی کبڈی سیریز کا فائنل گیلانی کبڈی کلب 208ر۔ب نے ندیم کبڈی کلب سمندری روڈ کو 32پوائنٹس کے مقابلے میں 39پوائنٹس سے شکست دے کر جیت لیا۔ میاں عبدالحق گجر کبڈی کلب سدھار نے تیسری اورپنجاب کبڈی کلب نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔ مہمان خصوصی حاجی مزمل خاںرئیس آف 204ر۔

(جاری ہے)

ب اورملک خالد سبز منڈی والے نے انعامات تقسیم کیے اس موقع پر چوہدری عمیر قیوم گجر UK والے اور چوہدری جاویدکمال صدر ڈویژنل ایسوسی ایشن بھی موجود تھے ۔ ٹیکنیکل کمیٹی کے فرائض عالمی کبڈی مبصر طیب گیلانی ، رانا سعید خاں ، فیض لونا ، مولوی اللہ دتہ ، ندیم ڈوگر ، انٹرنیشنل کھلاڑی بلا گجر اورمہر فہد حسین نے سرانجام دیئے ۔عبداللہ ڈوگر ، لاڈی گجر، حافظ معیز، علی رضا ، ماجد ڈھلوں اور پالا آف سدھار کو بہترین کارکردگی دیکھانے پر گولڈ میڈلز پہنائے گئے۔ اس موقع پر عوام کی کثیر تعدادبھی موجود تھی جوکھلاڑیوںکو داد دیتی رہی ۔

متعلقہ عنوان :