جنوبی افریقی پیرالمپین آسکرپسٹوریس کوگرل فرینڈ کے قتل جرم میں13سال پانچ ماہ قید کی سزا

ہفتہ 25 نومبر 2017 15:31

پریٹوریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2017ء) عدالت نے جنوبی افریقی پیرالمپین آسکرپسٹوریس کو گرل فرینڈ کے قتل کے جرم میں دی جانے والی 6 سال قید کی سزا بڑھا کر 13 سال پانچ ماہ کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عدالت نے گرل فرینڈ کو قتل کرنے والی افریقی پیرالمپین آسکرپسٹوریس کی سزا میں دوگنا اضافہ کردیا اور اب انہیں 6 سال کے بجائے 13 سال پانچ ماہ قید کی سزا کاٹنی ہوگی۔آسکرپسٹوریس نے 2012 میں منعقدہ پیرالمپکس گیمز میں مصنوعی ٹانگوں کی مدد سے مینز 4100 میٹر ریس میں جنوبی افریقہ کے لیے طلائی تمغہ جیتا تھا۔ انہیں اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے لیے 7 طلائی تمغے جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :