ایشیزسیریزپہلاٹیسٹ،تیسرے دن کا کھیل اختتام پذیر ، آسٹریلیا328پرآ ئو ٹ،انگلینڈکی 7رنز سے برتری

اسٹیواسمتھ نے ناقابل شکست 141 رنز بنائے

ہفتہ 25 نومبر 2017 15:31

برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2017ء) برسبین کے پہلے ایشیز ٹیسٹ میں کپتان اسٹیواسمتھ نے آسٹریلیا کوانگلینڈ پرپہلی اننگ میں 26رنز کی لیڈ دلادی۔ میزبان ٹیم 328رنزبناکرآ ئو ٹ ہوئی۔ اسٹیواسمتھ نے ناقابل شکست 141 رنز بنائے۔برسبین میں جاری پہلے ایشیز ٹیسٹ میں آسٹریلیاکی پہلی اننگ 328 رنز پراختتام پذیر ہوئی۔ ٹیسٹ کے تیسرے دن میزبان ٹیم نے 165رنز چارکھلاڑی آٹ سے نامکمل اننگ کا آغاز کیا۔

شون مارش 51 رنزبناکر اسٹورٹ براڈ کاشکاربنے۔ مارش اوراسمتھ نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں99 رنز کا اضافہ کیا۔ کپتان اسٹیواسمتھ نے کیریئر کی اکیس ویں سنچری بنائی۔ وہ 141 رنزبناکر ناٹ آٹ رہے۔ اسمتھ نے پیٹ کمنز کے ساتھ آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 66 اورنیتھن لیون کے ہمراہ دسویں وکٹ پر 30رنز کااضافہ کرکے اپنی ٹیم کوانگلینڈ کے خلاف پہلی اننگ میں 26رنز کی برتری دلائی۔

(جاری ہے)

کمنز 42رنزبناکرآٹ ہوئے۔ انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ نے تین، جیمز اینڈرسن اورمعین علی نے دو،دو کھلاڑی ٹھکانے لگائے۔تیسرے دن کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ کے دوکھلاڑی 33رنزپر آٹ ہوگئے۔ ایلسٹرکک سات اورجیمز ونس دورنزبناکر ہیزل ووڈ کا شکاربنے۔ اسٹون مین 19 اور کپتان جوروٹ5 رنزبناکرکریز پرموجود ہیں۔انگلینڈ کوصرف سات رنز کی برتری حاصل ہے اور دوسری اننگ میں اس کی 8وکٹیں باقی ہیں۔

متعلقہ عنوان :