نئی فیفارینکنگ،جرمنی سرفہرست، فلسطین نے اسرائیل کو پیچھے چھوڑ دیا

ہفتہ 25 نومبر 2017 15:31

زیوریخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2017ء) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے تازہ ترین رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پہلی پانچ ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور جرمنی سرفہرست ہے جبکہ فلسطین نے پہلی باراسرائیل کوفیفا رینکنگ میں پیچھے چھوڑ دیاہے۔فٹبال کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق، پرتگال، برازیل، ارجنٹائن اوربیلجیئم بدستور دوسری سے پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اسپین دودرجہ ترقی پاکر چھٹی، پولینڈ ایک درجہ نیچے ساتویں، سوئزرلینڈ تین درجہ ترقی کے بعد آٹھویں، فرانس دودرجہ اورچلی ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں اور دسویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ایشیا میں ایران بتیس ویں نمبر کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جاپان پچپن، جنوبی کوریا انسٹھ، سعودی عرب تریسٹھ ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان دوسوایک ویں نمبر پر ہے۔انیس سواٹھانوے میں فیفا سے تسلیم کئے جانے کے بعد فلسطین کی فٹ بال ٹیم بہترین بیاسی ویں پوزیشن پر فائز ہوگئی۔

اور اس نے پہلے باراٹھانوے ویں نمبر پر موجود اسرائیل کوپیچھے چھوڑ دیا۔فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن کے سربراہ نے اس کو تاریخی کامیابی قرار دیا ہے۔فلسطین نیدودرجہ ترقی حاصل کی جبکہ اسرائل سولہ درجہ تنزلی کے بعد اٹھانوے نمبر پرچلاگیا۔

متعلقہ عنوان :