مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں متحدتھی ہے اور رہے گی ،اس کو توڑنے کی تمام سازشیں ناکام ہو چکی ، آئندہ عام انتخابات میں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) تاریخی کا میابی حاصل کرے گی ،ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیںڈالنے والے پہلے بھی ناکام ہو ئے آئندہ بھی ناکامی ان کا مقدر ہوگی دھرنوں اور انتشار کی سیاست کرنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ،وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چودھری برجیس طاہر کا بیان

ہفتہ 25 نومبر 2017 15:30

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2017ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چودھری برجیس طاہرنے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں متحدتھی ہے اور رہے گی مسلم لیگ(ن) کو توڑنے کی تمام سازشیں ناکام ہو چکی ہیں آئندہ عام انتخابات میں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) تاریخی کا میابی حاصل کرے گی ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیںڈالنے والے پہلے بھی ناکام ہو ئے آئندہ بھی ناکامی ان کا مقدر ہوگی دھرنوں اور انتشار کی سیاست کرنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا مفاد عامہ کے منصوبوں پر بلا جواز تنقید کرنے والے ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں انہیں ترقیاتی کاموں اور بجلی کے میگا پراجیکٹس میں شفافیت ہضم نہیں ہو رہی مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور ملک وقوم کی خدمت ہے اپنے بیان میں انہوں نے مذید کہا کہ (کے پی کی) میں حکومت مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعتوں نے اسے خیرات میں دی تھی تاکہ تبدیلی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے کا عوام اصل روپ دیکھ سکیں مگر ملک میں احتساب کا نعرہ لگانے والے الزام خان کے پی کے میں احتساب کا ادارہ ہی ختم کردیا آج وہاں ایجوکیشن ، ہیلتھ اور دیگر شعبوں میں اس کے حواریوں نے صوبے کا ستیا ناس کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے عمران خان آج پشاور میں میٹرو بس کا منصوبہ لا کر شہباز شریف کی نقل کر رہا ہے اگر عمران خان چار سال پہلے شہباز شریف کے نقش قدم پر چلتا تو کے پی کے میں صحیح معنوں میں تبدیلی آچکی ہو تی این ای135میں جتنے ترقیاتی کا م ہمارے دور میں ہو ئے ہیں اس کی مثال کہیں نظر نہیں آتی آج یہا ں پر بسنے والے لو گو ں کو تعلیم ، صحت سمیت تمام بنیادی سہولتیں میسر ہیں بجلی ،گیس دور دراز کے علاقوں میں پہنچا نے کے ساتھ ساتھ یہان پر سڑکو ں کا جا ل بچھا دیا گیا ہے ۔