فیض آباد دھرنا آپریشن میں200سے زائد افراد زخمی ہو گئے، 31زخیموں کو بے نظیر بھٹو ، 150 کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا زخمیوں میں 55پولیس اور 38ایف سی اہلکار شامل

ہفتہ 25 نومبر 2017 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2017ء) فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن میں200سے زائد افراد زخمی ہو گئے، 31زخیموں کو بے نظیر بھٹو ہسپتال جبکہ 150زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں میں 55پولیس اہلکار اور 38ایف سی اہلکار شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو فیض آباد دھرنے کے خلاف سیکیورٹی فورسز آپریشن میں کل 200افراد زخمی ہو گئے ہیں، راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 31زخمی افراد کو لایا گیا، پمز ہسپتال میں 150زخمی لائے گئے ، زخمیوں میں 55پولیس اہلکار،38ایف سی کے اہلکار جبکہ 50مظاہرین اور عام شہری زخمی ہوئے۔ ترجمان پمز کے مطابق زخمیوں میں کسی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :