نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس،فیض آباد دھرنے کے خلاف پولیس آپریشن پر غور

پنجاب حکومت کی حالات سے نمٹنے کیلئے رینجرز دستے طلب کرنے کی تجویز ، مذہبی رہنمائوں کو گھروں میں نظربند کرنے کی تجویز بھی زیرغور آئی، اجلاس میں دھرنے سے نمٹنے کیلئے مزید آپریشن پر غور، پر تشدد مظاہرین کو گرفتار اور ان سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا

ہفتہ 25 نومبر 2017 15:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2017ء) فیض آباد دھرنا آپریشن پر سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں فیض آباد دھرنے کے خلاف پولیس آپریشن زیر غور رہا،پنجاب حکومت نے حالات سے نمٹنے کیلئے رینجرز کے دستے طلب کرنے کی تجویز دی جبکہ مذہبی رہنمائوں کو گھروں میں نظربند کرنے کی تجویز بھی زیرغور آئی، اجلاس میں دھرنے سے نمٹنے کیلئے مزید آپریشن پر غور کیا گیا، اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پر تشدد مظاہرین کو گرفتار کیا جائے گا اور ان سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

ہفتہ کو فیض آباد دھرنے کی صورتحال پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس جاتی امراء میں ہوا۔ اجلاس میں فیض آباد دھرنے کے خلاف پولیس آپریشن کی صورتحال پر زیر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر قانون رانا ثناء اللہ، پرویز رشید اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب حکومت نے حالات سے نمٹنے کیلئے رینجرز کے دستے طلب کرنے کی تجویز دی جبکہ مذہبی رہنمائوں کو گھروں میں نظربند کرنے کی تجویز بھی زیرغور آئی، اجلاس میں دھرنے سے نمٹنے کیلئے مزید آپریشن پر غور کیا گیا، اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پر تشدد مظاہرین کو گرفتار کیا جائے گا اور ان سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔