آرمی چیف کا وزیراعظم کو فون ، دھرنا پر امن طریقے سے حل کرنے کا مشورہ

دونوں اطراف سے تشدد سے بچا جائے ، تشدد قومی مفاد اور ہم آہنگی کیلئے ٹھیک نہیں،جنرل قمر جاوید باجوہ

ہفتہ 25 نومبر 2017 15:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اسلام آباد دھرنا پر امن طریقے سے حل کرنے کا مشورہ دے دیا، دونوں اطراف سے تشدد سے بچا جائے، تشدد قومی مفاد اور ہم آہنگی کیلئے ٹھیک نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلیفون کیا۔ آرمی چیف نے وزیراعظم کو فیض آباد دھرنے کا مسئلہ پر امن طریقے سے حل کرنے کا مشورہ دیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ دونوں اطراف سے تشدد سے بچا جائے کیونکہ تشدد ملکی ہم آہنگی اور قومی مفاد کیلئے ٹھیک نہیں ہے۔