آرمی چیف کا وزیراعظم سے رابط: اسلام آباد دھرنے میں کسی بھی تشدد سے بچنے اور اس سے پرامن طریقے سے نمٹنے کی تجویز

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 25 نومبر 2017 15:27

آرمی چیف کا وزیراعظم سے رابط: اسلام آباد دھرنے میں کسی بھی تشدد سے بچنے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25نومبر۔2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم کو ٹیلی فون کر کے اسلام آباد دھرنے میں کسی بھی تشدد سے بچنے اور اس سے پرامن طریقے سے نمٹنے کی تجویز دی ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم شاہد خاقان کو ٹیلی فون کیا ہے جس میں انہوں نے اسلام آباد دھرنے کے معاملے کو پر امن انداز سے حل کرنے کی تجویز دی ہے۔ آرمی چیف نے وزیراعظم سے بات چیت میں کہا کہ دونوں جانب سے تشدد سے گریز کریں کیونکہ موجودہ صورتحال قومی مفاد اور اتحاد میں نہیں ہے۔