وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی سریاب روڈ پر خودکش دھما کے کی شدید الفاظ میں مذمت

ہفتہ 25 نومبر 2017 15:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2017ء) وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے سریاب روڈ پر خودکش دھما کے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ بزدل دہشتگردوں نے ایک مر تبہ پھر نہتے اور بے گنا ہ لوگوں کو نشانہ بنا یہ ہے،وزیر اعلی بلوچستان نے ہدایت جاری کی کہ تما م ہسپتا لوں میں ایمر جنسی نافذ کر کے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے انہوں نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ شہر میں حفا ظتی اقدامات کو مزید سخت کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :