آرمی چیف کا وزیر اعظم سے ٹیلیفونک ر ابطہ ،ْ دھرنے کو پر امن طریقے سے ختم کر نے کا مشورہ

تشدد قومی مفاد اور واحدت کے لئے ٹھیک نہیں ہے ،ْ دونوں فریق تشدد سے احتراز کریں ،ْ جنرل قمر جاوید باجوہ

ہفتہ 25 نومبر 2017 15:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو فون کر کے مشورہ دیا ہے کہ اسلام آباد کے دھرنے کو پر امن طریقے سے ختم کیا جائے ۔

(جاری ہے)

فوجی ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹر پر کہاکہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹیلیفون کے دور ان وزیر اعظم سے کہا کہ دونوں فریق تشدد سے احتراز کریں کیونکہ تشدد قومی مفاد اور واحدت کے لئے ٹھیک نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :