عبدالرشید ترابی کی ترکی میں پاکستانی سفیر سائرس سجاد قاضی سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 25 نومبر 2017 15:10

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2017ء) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس سجاد قاضی سے ملاقات کی ،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ترکی میں مسئلہ کشمیر کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا جائے ،یہاں کی میڈیا اور دانش وروں کو مسئلہ کشمیر کے بارے میں آگاہ کیا جائے ،مقبوضہ کشمیر میں جو ظلم وستم ہو رہا ہے اس کی تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی قائدین حریت پابند سلاسل ہیں ،طلبہ و طالبات کو ہندوستان کی فوج نشانہ بنا رہی ہے نوجوانوں کو ٹارگٹ کر کے شہید اور اغوا کر کے شہید کیا جاتا ہے پاکستان کے سفارتکار وں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ساری دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے آگاہ کرے ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ترک کے اہل قلم کو مسئلہ کشمیر کے بارے میں لٹر یچر ترک زبان میں تیار کر کے فراہم کیا جائے ،اس موقع پر ترکی میں پاکستانی سفیر سائرس سجاد قاضی نے عبدالرشید ترابی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہاکہ ترکی کی عوام اور میڈیا کو مسئلہ کشمیر سے آگاہی کے لیے ترکی زبان میں لٹریچر کا اہتمام کیا جارہا ہے یہاں کے سکالرز ،جامعات اور تمام بڑے میڈیا ہائوسز کو لٹریچر فراہم کیا جائے گا ،انہوں نے کہاکہ ترکی کے تعلیمی اداروں میں کشمیری طلبہ کے لیے سکالر شپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اہل پاکستان اور کشمیری یہاں پاکستا ن کے سفیر بن کر اپنا کردار ادا کررہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات مثالی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :