ڈھوڈیاں میں دو گروپوں میں تصادم سے 3 افراد شدید زخمی

ہفتہ 25 نومبر 2017 15:02

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2017ء) نواں شہر کے نواحی علاقے ڈھوڈیاں میں دو گروپوں میں تصادم سے 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوںکی رپورٹ پر 15 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گذشتہ روز دو گروپوں میں توں تکرار کے بعد جھگڑا شروع ہو گیا، ڈنڈوں کے وار سے احسان خان، مصباح اور قاضی عبیدالرحمن شدید زخمی ہوئے،ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گئے۔ زخمی افراد کی رپورٹ پر 15 افراد سعید، نوید، خورشید، ہمایوں، عمر، وحید، صیام، فیضان، حمزہ، احمد علی، حسیب، توقیر، عاقل اور عاقب وغیرہ پر مقدمہ درج ہوا۔ نواں شہر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :