ممتاز سیاسی شخصیت ڈاکٹر قاضی عدنان بشیرکا پی کی44 سے الیکشن لڑنے کا اعلان

ہفتہ 25 نومبر 2017 15:02

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2017ء) ایبٹ آباد کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر قاضی عدنان بشیرنے پی کی44 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔گزشتہ روز قاضی عدنان بشیر کی رہائش گاہ مانسہرہ روڈ پر جملہ اقوام اور برادریوں نے مشاورتی اجلاس ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیدوار قومی اسمبلی پیر عالم زیب شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر قاضی عدنان بشیر کی شخصیت اور ان کی دکھی انسانیت کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،انھیں آئندہ انتخابات میں کامیابی سے ہمکنارکریں گے۔

اس موقع پر ڈاکٹر قاضی عدنان بشیر نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی حلقے سے انتخابات میں حصہ لینا ان کا بنیادی، جمہوری اور ریاستی حق ہے،پی44 کی عوام نے انہیں اپنا خادم تجویز کیا ہے تو وہ اپنے چاہنے والوں کی اس رائے کا احترام کروں گا۔انہوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ انشاء الله ان کی سیاست خالصتاً عوام و علاقہ کیلئے وقف ہو گی۔

متعلقہ عنوان :