واسا ایبٹ آباد میں 66 افراد کی بھرتیوں،سی ای او کی تعیناتی کا معاملہ لٹک گیا

ہفتہ 25 نومبر 2017 15:02

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2017ء)واٹر اینڈ سینی سٹیشن کمپنی (واسا) ایبٹ آباد میں 66 افراد کی بھرتیوں اور سی ای او کی تعیناتی کا معاملہ لٹک گیا۔

(جاری ہے)

دو ماہ قبل واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد کی جانب سے 66 افراد کی بھرتیوں کا اشتہار شائع کیا گیا تھا، ان آسامیوں میں فلیٹ ٹرانسپورٹ سپروائزر کی ایک، ڈرائیور کی 7، لوڈر، ہیلپر کی 9، سنیٹری ورکرز کی 30، والوو مین کی 12، پمپ آپریٹر کی 4 جبکہ واٹرسپلائی انسپکٹر کی 3 آسامیاں شامل ہیں۔

اشتہار کے تحت ضلع ایبٹ آ باد کے ڈومیسائل ہولڈرز کو بھرتی ہونا تھا۔اس سلسلے میں واسا کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے سی ای او کی تعیناتی کیلئے شارٹ لسٹنگ کے بعد نام وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے سی ای او کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن کے بعد مذکورہ 66 آسامیوں پر بھرتی کیلئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کر کے انٹرویو کیلئے طلب کیا جائے گا۔