اپر گلیات میں سوئی گیس کی فراہمی کیلئے سروے شروع ، اہلیان علاقہ میں خوشی کی لہر

ہفتہ 25 نومبر 2017 15:02

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) نے گلیات میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے ایک اور سنگ میل طے کر لیا۔

(جاری ہے)

چند ماہ پہلے ہرنو کے مقام پر منعقدہ جلسے میں ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی اور رکن صوبائی اسمبلی آمنہ سردار نے اپر گلیات کو سوئی گیس کی فراہمی کااعلان کیا تھا جس پر فوری طور پر عمل درآمد کرتے ہوئے کل سے سوئی گیس کی سروے ٹیم کے ہمراہ سردار ذوق اور سردار فضل الرحمن یونین کونسل نگری بالا اور نتھیاگلی کا سروے شروع کروائیں گے۔ یہ خبر سنتے ہی اپر گلیات کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی اور ایم پی اے آمنہ سردار کی گلیات کیلئے خدمات کو سنہرے الفاظ میں سراہا۔

متعلقہ عنوان :