معذور خواتین کیلئے بنیادی فنی تربیت کا اہتمام

ہفتہ 25 نومبر 2017 15:02

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2017ء) ہیومن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ایبٹ آباد کے زیراہتمام معذور خواتین کیلئے ایک روزہ بنیادی فنی تربیت کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد انھیں معاشی طور پر خود مختار اورمعاشرے کا مفید شہری بنانا ہے۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی ارشاد احمد خان، ایم ڈی جناح جامع ہری پور اور سی ای او کینٹ میڈم ذو فشاں نے ادارے کی کاوش اور نابینا طلبہ کے نصابی کورسز کی آڈیو ریکارڈنگ کیلئے جاری مہم کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر صدر انجمن تاجران و شہری اتحاد ملک محمد سجاد نے بھی ہر طرح کے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے ادارے کی کاوشوں کو سراہا۔ ایچ ڈی اوکے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فیض حسن اور ماہر نفسیات جواہر تبسم نے شرکاء ٹریننگ اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افراد باہم معذوری کیلئے جاری اپنی جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔