چیف کنزرویٹو وائلڈ لائف خیبر پختونخواکا تیتر کے شکار بارے نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 25 نومبر 2017 15:02

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2017ء) چیف کنزرویٹو وائلڈ لائف خیبر پختونخوا نے 26 نومبر تا 4 فروری تیتر وغیرہ کے شکار کے سیزن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ دوران سیزن شوٹنگ لائسنس ہولڈرز گیم ریزرو کے علاوہ دیگر علاقوں میں کالے تیتر، بھورے تیتر، چکور اور سی سی کا شکار کر سکیں گے۔ گیم ریزرو ایریا میں شکار کرنے کیلئے سپیشل پرمٹ حاصل کرنا ہو گا تاہم غیر قانونی شکار کے مرتکب شکاریوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیف کنزریویٹر خیبر پختونخوا صفدر علی شاہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن کے ذریعہ شکار کے سیزن کا اعلان کر دیا جس کے مطابق آج( اتوار) سے گیم ریزرو ایریا میں شکار کرنے کیلئے سپیشل پرمٹ حاصل کرنا ہو گا تاہم غیرقانونی شکار کے مرتکب شکاریوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

چیف کنزرویٹو خیبر پختونخوا صفدر علی شاہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن کے ذریعہ شکار کے سیزن کا اعلان کر دیا جس کے مطابق 26 نومبر 2017ء سے چار فروری 2018ء تک شوٹنگ لائسنس ہولڈر اور سپیشل پرمٹ ہولڈر اتوار اور گزٹیڈ چھٹی کے دوران سی سی، بھورے تیتر، کالے تیتر اور چکور کا شکار کر سکیں گے۔

اوپن ایریا میں شوٹنگ لائسنس رکھنے والے شکاری شکار کر سکیں گے جبکہ گیم ریزرو ایریاز کیلئے متعلقہ اتھارٹی سے سپیشل پرمٹ حاصل کر کے شکار کیا جا سکے گا۔