اے سی مانسہرہ کے میڈیکل سٹوروں پر چھاپے،متعدد بغیر لائسنس کام میں مصروف

ہفتہ 25 نومبر 2017 15:02

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2017ء) مانسہرہ میں بیشتر میڈیکل سٹور بغیر لائسنس کام کررہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ضیاء الرحمن خان نے ڈی سی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر مانسہرہ، بفہ، ڈوڈیال شنکیاری میں میڈیکل سٹوروں پر اچانک چھاپے مارے اور دکانداروں کے لائسنس چیک کئے۔

(جاری ہے)

بعض میڈیکل سٹور مالکان نے اپنے لائسنسوں کی تجدید نہیں کرائی تھی جبکہ بعض کے پاس لائسنس موجود نہیں تھے جنہیں جرمانے کئے گئے اور بعض مالکان کو سخت وارننگ دی گئی۔