پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس قلندر علی خان کا سنٹرل جیل ہری پور کا دورہ

ہفتہ 25 نومبر 2017 15:02

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2017ء) پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس قلندر علی خان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہری پور صلاح الدین اور جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد محمود کے ہمراہ سنٹرل جیل ہری پور کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران انہوں نے جیل کی مختلف بیرکوں، ہسپتال اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا اور قیدیوں کے مسائل سنے اور ان مسائل کے حل کیلئے جیل انتظامیہ کو موقع پر احکامات جاری کیے۔جسٹس قلندر علی خان نے جیل میں قید بعض معمولی نوعیت کے کیس موقعے پر ہی نمٹا دیے۔

متعلقہ عنوان :