سردار ساجد کیہال نیبرہڈ کونسل III کے بلامقابلہ ناظم منتخب

ہفتہ 25 نومبر 2017 15:02

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2017ء) سردار ساجد کیہال نیبرہڈ کونسل III کے بلامقابلہ ناظم منتخب ہو گئے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اسد لودھی نے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ناظم کی نشست سردار بشیر پر عدم اعتماد کے بعد خالی تھی جس پر سردار بشیر نے الیکشن رکوانے کیلئے ہائی کورٹ میں حکم امتناعی کی درخواست دے رکھی تھی جو سماعت کے بعد خارج کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ آفیسر کے پاس نظامت کے الیکشن کیلئے کاغذات جمع کروانے کیلئے 24 نومبر سہ پہر ایک بجے تک کا وقت تھا، مقرر وقت تک نو منتخب ناظم کے علاوہ کوئی بھی امیدوار کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروا سکا جس پر نظامت کا سہرا سردار ساجد کر سر سج گیا۔بعد ازاں دیگر ممبران نائب ناظم طلعت سلیم اور جنرل کونسلرز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کی جیت کو نیبرہڈ کونسل III کی جیت قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب ناظم ہمیں مایوس نہیں کریں گے۔