وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 6 دسمبر کولورہ سرکل کا دورہ کریں گے

اس دوران علاقے کیلئے بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

ہفتہ 25 نومبر 2017 15:01

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2017ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 6 دسمبر کو حلقہ این اے 18- کے لورہ سرکل کا دورہ کریں گے جس دوران علاقے کیلئے بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔خیبرپختونخوا کی حکومت سرکل لورہ کو جان بوجھ کر نظر انداز کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دورہ لورہ سرکل کے دوران ان سے ایک بڑا پیکیج حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ اہلیان ہزارہ نے ایبٹ آباد آمد پر مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کا جس طرح استقبال کیا وہ ایک مثال ہے، اسی طرح لورہ سرکل کے عوام بھی وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کریں گے۔