ہری پور میں سی این جی سٹیشن کے ملازم کا قاتل چوکیدار نکلا

ہفتہ 25 نومبر 2017 15:01

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2017ء) ہری پور میں سی این جی سٹیشن کے ملازم کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا جس کے مطابق چوکیدار قاتل نکلا۔ دو روز قبل جی ٹی روڈ پر واقع ہائی ٹیک سی این جی کے ملازم عمر شفقت کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ سٹی سعید خان جدون نے موبائل ڈیٹا ٹریس کرتے ہوئے مقتول کے میسیجز ریکارڈ کی روشنی میں موضع چھجیاں کے رہائشی سی این جی کے ملازم کو شامل تفتیش کیا جس نے چوکیدار محمد امین مشوانی کی کہانی کا پردہ چاک کردیا۔

اس نے بتایا کہ عمر شفقت اور چوکیدار محمد امین مشوانی کا کسی بات پر جھگڑا ہوا جس کا بدلہ لیتے ہوئے چوکیدار نے اسے گولی مار دی اور سی این جی سٹیشن کی دیوار سے چھلانگ لگا کر باغات کے راستے غائب ہو گیا تاہم بعد ازاں پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ اسی طرح ساتھی ملازم کے بیان پر پولیس نے قاتل چوکیدار کے خلاف 302 کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :