نامعلوم افراد نے شنکیاری کے جنگلات میں آگ لگا دی،اہلکاروں کی دوڑیں

ہفتہ 25 نومبر 2017 15:01

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2017ء) نامعلوم افراد نے شنکیاری کے جنگلات میں آگ لگا دی جس سے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ آگ سے سینکڑوں چھوٹے بڑے درخت و چرند پرند جل گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام اندھیرا ڈھلتے ہی شنکیاری کے جنگلات جھنڈوال اور اکھڑیلہ میں نامعلوم افراد نے آگ لگا دی، آگ نے تیزی سے پھیلتے ہوئے سینکڑوں کی تعداد میں چھوٹے بڑے درختوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے سے سینکڑوں کی تعداد میں چھوٹے بڑے درخت اور چرند پرند جل گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹمبر سمگلروں نے کاٹے گئے درختوں کی منڈیاں چھپانے کیلئے آگ لگائی۔

متعلقہ عنوان :