بفہ پکھل اور بفہ میں اسسٹنٹ کمشنر زکی تعیناتی کے احکامات جاری

ہفتہ 25 نومبر 2017 15:01

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2017ء) صوبائی حکومت نے ضلع مانسہرہ کے دو نئی تحصیلوں بفہ پکھل اور بفہ میں اسسٹنٹ کمشنر زکی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر ون مانسہرہ ذاکر حسین جدون کو بفہ پکھل جبکہ نوشیروان کو اسسٹنٹ کمشنر دربند تعینات کیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا اسٹیبلشمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع مانسہرہ کی دو نئی تحصیلوں بفہ پکھل کیلئے ذاکر حسین جدون اور دربند میں اسسٹنٹ کمشنر نوشیروان کی بطور اے سی تقرری کردی گئی ہے۔